ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈمپل کے دفاع میں اترے اکھلیش ، بھابھی نے چھوٹے بھائیوں کی شکایت کی بات کہی تو کیا غلط کہا؟

ڈمپل کے دفاع میں اترے اکھلیش ، بھابھی نے چھوٹے بھائیوں کی شکایت کی بات کہی تو کیا غلط کہا؟

Tue, 28 Feb 2017 11:02:24  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 27؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ڈمپل یادو نے کچھ دنوں قبل الہ آباد کی ایک ریلی میں بھیڑ کے دوران کہہ دیا تھا ڈر لگتا ہے۔ اسی بیان کو لے کر اپوزیشن نے جب سیاست شروع کر دی، تو خود وزیر اعلی اکھلیش یادو کو جواب دینے کے لیے آگے آنا پڑا۔اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر بھابھی نے چھوٹے بھائیوں سے کہا کہ آپ کی شکایت بھیا سے کروں گی، تو غلط کیا کہا؟دراصل الہ آباد میں ڈمپل یادو کی ریلی کے دوران بھاری بھیڑ امڈ آئی تھی، جس سے پریشان ہو کر ڈمپل یادو نے کہا تھا کہ اس ماحول سے ڈر لگتا ہے،ڈمپل یادو کے اس بیان کو ریاست کے قانون وانتظام سے جوڑتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور مایاوتی نے ان پر نشانہ سادھا تھا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 20؍فروری کو الہ آباد میں ڈمپل کے جلسہ میں بھیڑ بے قابو ہو گئی تھی، ایک شخص ان کی تصویر لے رہا تھا ، جس پر ڈمپل یادو نے کہا کہ میں آپ کی شکایت بھیا سے کروں گی۔یہی نہیں، ڈمپل کے بیان پر بی ایس پی کے پوسٹر کو لے کر بھی اکھلیش کافی ناراض نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ پھوپھی جی کو کہو ، اگرپریشانی ہے تو کبھی بھی 1090پر کال کر سکتی ہیں۔دراصل ،بی ایس پی نے پوسٹر جاری کر کے کہا تھا کہ ڈمپل بھابھی کو تحفظ کا احساس کرانے کو بوا جی کو آنے دو۔وہیں اسمرتی ایرانی نے بھی وارانسی کے جلسہ عام کے دوران کہا تھا کہ جب وزیر اعلی کی بیوی سماج وادی پارٹی کے لوگوں سے اس قدر پریشان ہو جاتی ہیں ،تو ایک عام عورت کو تو معلوم نہیں کتنا کچھ برداشت کرنا پڑتا ہوگا، اس پر ڈمپل نے اسمرتی ایرانی پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیریل سے جڑی رہی ہیں۔


Share: